الزامات لگانے سے کرپشن نہیں چھپ سکتی ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Spread the love

اباجی نے اگر گاڑیوں کے مزے لئے ہیں تو ان کو جواب دینے میں کیا مسئلہ ہے

معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات کا مریم نواز کے ٹویٹس پر ردعمل

اسلام آباد (نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس

عاشق اعوان نے مریم نواز کے ٹویٹس پر ردعمل میں کہا ہے کہ الزامات لگانے سے کرپشن نہیں چھپ سکتی ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اباجی نے اگر گاڑیوں کے مزے لئے ہیں تو ان کو جواب دینے میں کیا

مسئلہ ہے۔اگر انہوں نے کرپشن نہیں کی تو جواب دینے میں کیا حرج ہے؟ اور اگر کرپشن کی ہے تو پھر سزا

بھی بھگتنا ہوگی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مغل شہنشاہ کی زندگی گزارنے والوں کو آج قانون

کا سامنا کرنے میں دقت کیوں ہو رہی ہے؟

الزامات لگانے سے کرپشن نہیں چھپ سکتی ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان” ایک تبصرہ

Leave a Reply