انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، بلاول کی پیشی پر سلام آباد جائیں گے: سید ناصر شیرازی

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)بلاول کی نیب پیشی کے موقع پر ہزاروں جیالے اسلام آ باد جائیں گے سید ناصر شاہ

شیرازی تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید ناصر شاہ شیرازی نے صحا فیوں

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیالے اپنی قیادت کے خلاف نیب حکام اور حکومت کی جانب سے انتقامی

کاروائیوں کی شدید مزمت کرتے ہیںہم نے ماضی میں بھی آمریت پرستوں کی ظالمانہ کاروائیوں کا سامنا کیا

ہے انہوں نے کہا کہ ہم کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 29 مئی کو چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی نیب

پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد جائیں ہم روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کی تخلیق کیلئے

جدوجہد جاری رکھیں گے سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کے ساتھی 29 مئی کو دیکھیں گے کہ جیالوں کے ایک

ہجوم اپنے چیئر مین بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ ہوں گے ۔

Leave a Reply