انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں چھ ماہ، تین ماہ، 17 روز ہیں
تھرپارکر (صباح نیوز) تھرپارکر کے علاقہ مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے
باعث مزید5 بچے انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں چھ ماہ، تین
ماہ، 17 روز ہیں جبکہ ا نتقال کرنے والے بچوں میں دو نومولود ہیں۔ غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے
باعث رواں ماہ انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 58ہو گئی جبکہ رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی
تعداد 334 ہو گئی