فرشتہ قتل کیس ملوث افراد بارے اطلاع دینے والے کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کااعلان

Spread the love

ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی انویسٹی گیشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آباد کی پولیس نے فرشتہ زیادتی و قتل کیس کی تحقیقات میں عوام سے مدد کی

اپیل کی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث افراد کے حوالے سے اطلاع دینے والے کے لیے 10 لاکھ

روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی انویسٹی

گیشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 10سالہ فرشتہ کو اسلام آباد میں اس کے گھر کے باہر سے

اغوا کیا گیاتھا، جس کے دس دن بعد20مئی کو فرشتہ کی لاش ملی تھی۔بچی کے والد نے 15مئی کو پولیس کو

رپورٹ کیا تھا کہ ان کی بچی غائب ہے لیکن ایف آئی آر چار دن بعد 19مئی کو درج کی گئی تھی، فرشتہ کی

تلاش اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے والے ایس ایچ او شہزاد ٹاون اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

درج کیا جا چکا ہے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply