بلاول کا ایڈز کے مریضوں کیلئے مفت علاج کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (سوشل میڈیا ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ اور

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے لئے مفت علاج کا اعلان کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین

بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کو

خطرناک مرض سمجھا جاتا تھا، اب ایڈز اور ایچ آئی وی قابل علاج بیماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اور

رتوڈیرو میں ایڈز کی وبا نہیں، ایچ آئی وی وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے میڈیا نے لوگوں میں خوف

وہراس پیدا کیاہے۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑ سکتے انہیں زندگی بھر مفت علاج کی سہولت

فراہم کی جائیگی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply