119

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 78 ادویات کی قیمتوں

میں کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق

سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق 75 فیصد کیپ سے زائد اضافے

والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی۔ جن کی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی

ہے ان میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ذائع کے مطابق جن ادویات میں

کمی کی گئی ہے ان میں بلڈ پریشر، دل کے امراض، مرگی، جلدی امراض اور

ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی دیگر ادویات شامل ہیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں