یکساں نصاب تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات عمل میں لارہے ہیں، شفقت محمود

Spread the love

بین الاقوامی معیار کی سکل ٹریننگ پرکام کر رہے ہیں، وزارت خارجہ کے تعاون کی ضرورت ہوگی

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم

کے اطلاق اور شرح خواندگی کو خاطر خواہ حد تک بڑھانے کیلئے انقلابی اقدامات عمل میں لا رہے ہیں، بین

الاقوامی معیار کی سکل ٹریننگ پرکام کر رہے ہیں، وزارت خارجہ کے تعاون کی ضرورت ہوگی جبکہ وزیر

خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ماہرین کی بیرون ملک سکل ایجوکیشنل ٹریننگ کیلئے وزیر تعلیم کو اپنے

ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ گزشتہ روزوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزارت خارجہ میں وزیر

خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ملاقات میںپاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق

پاکستان میں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ،یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ وفاقی

وزیر تعلیم نے مخدوم شاہ محمودقریشی کو پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق تعلیم کے شعبے میں

اب تک کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے تعلیم کے شعبے میں کیے جانے والے

اقدامات کی تعریف کی اور وزیر تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔



Please follow and like us:

Leave a Reply