145

مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری چیلنج

Spread the love

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) مولوی اقبال حیدر نامی شہری کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ مقصود احمد کے

ذریعے دائر کی گئی درخواست میں شہری مولوی اقبال حیدر کی طرف سے موقف اپنایا گیا ہے کہ دوہری

شہریت کے حامل افراد کو عوامی عہدہ دینا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے سندھ ہائی کورٹ نے

عبدالحفیظ شیخ اور رضا باقر کی تقرری کو وفاق کا اختیار قرار دیا ہائی کورٹ نے فیصلہ حقائق کا درست

جائزہ نہیں لیا درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری آئین و قانون

کیخلاف کی گئی ہے دونوں شخصیات دوہری شہریت رکھتے ہیں عدالت عظمیٰ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے

کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دائر کردہ درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں