بلاول ایڈز کے خلاف اشتہار بنائیں میں سپورٹ کروں گا، شیخ رشید

Spread the love

بچوں میں ایڈز پھیلانے والے سندھ کے حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیے

مودی کو جیتنا تھا یہ واحد سیاستدان ہے جو امریکا کی جیب کی گھڑی بن گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جہیز میں ہمیں جو ملا ہے اس کی سزا

ساری قوم کو مل رہی ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے،غریب کسان کے بیٹے کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت

کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں پی سی ون انہوں نے ہی پاس کروائی ہے، کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن کے

راستے الگ الگ ہیں، ہم نے 43 میں سے 34 کلو میٹر ٹریک آج کلیئر کر دیا ہے، ہم 15 دن میں 43 کلو میٹر

کلیئر کر کے سندھ حکومت کو دے دیں گے۔ یہ 3 سے 4 دن سختی کے دن ہیں،انہوں نے مز ید کہا کہ بچوں

میں ایڈز پھیلانے والے سندھ کے حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیئے، ساری سیاسی باتیں ایم کیو ایم کی افطار

پارٹی میں کروں گا۔ سندھ حکومت کے ساتھ ریل کی حد تک سپورٹ کو تیار ہوں۔ بلاول ایڈز کے خلاف اشتہار

بنائیں میں سپورٹ کروں گا۔شیخ رشید نے کہا مودی کو جیتنا تھا میں جانتا تھا، یہ واحد سیاستدان ہے جو امریکا

کی جیب کی گھڑی بن گیا، بھارت کا فائدہ اسی میں ہے کہ ایک مضبوط پاکستان زندہ رہے،مودی نے کسی

مسلمان سے ووٹ مانگا نہ کسی کو ٹکٹ دیا۔



Please follow and like us:

Leave a Reply