چیئرمین نیب کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ہٹا سکتے ہیں لیکن عمران خان ایسا نہیں چاہتے ، وزیر قانون

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو وزیراعظم اور

اپوزیشن لیڈر ہٹا سکتے ہیں لیکن عمران خان ایسا نہیں چاہتے۔جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے

ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) پر

کوئی ایسا الزام نہیں لگایا گیا ہے کہ وہ ایماندار نہیں، چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں اور ایسے ہی آدمی کی نیب

میں ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب پر نہ کوئی دباؤ ڈالا ہے نہ ڈالے گی، نیب آزادانہ طور پر

کام کررہا ہے اور ان کو آزادانہ طور پر کام کرنے دینا چاہیے

Please follow and like us:

Leave a Reply