کرپشن,ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیب کے3 افسرمعطل

Spread the love

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کرپشن اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیب

کے 3افسران کو 3ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا، معطل کئے جانیوالے ا فسران میں

ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد ممتاز باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی ارسلان حیدر اور

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور شامل ہیں۔ تینوں ا فسر ا ن کی معطلی کا

نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، معطل افسران نیب ملتان میں تعینات ہیں جن

پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا نا جا ئز استعمال اور کرپشن کے

مرتکب تھے۔ احمد ممتاز باجوہ گریڈ 19، علی ارسلان حیدر اور فیصل منظور

گریڈ 17میں کام کر رہے ہیں۔ فیصلے کے حوالہ سے نیب ملتان کو بھی آگاہ کر

دیا گیا ہے، معطل افسران کو تنخواہ و دیگر مراعات ملتی رہیں گی تاہم وہ ڈیوٹی

سرانجام نہیں دے سکیں گے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply