151

بھارتی الیکشن,22 مسلمان امیدوار کامیاب،اسدالدین اویسی کی چوتھی فتح

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے 17 ویں

انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے تحت بھارتی جنتا

پارٹی (بی جے پی) نے واضح برتری حاصل کرلی۔اب تک غیر حتمی نتائج کے

مطابق بی جے پی نے 350 تک نشستیں حاصل کر لی ہیں اور وہ اس بار تنہا

حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کی

شہرت میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے اس بار اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم حیرت

کی بات ہے بی جے پی کا ایک بھی مسلم امیدوار تاحال کامیاب نہیں ہوسکا۔بی

جے پی نے مجموعی طور پر بھارت بھر اور زیر تسلط جموں و کشمیر میں 6

مسلمان امیدواروں کو ٹکٹ دیے تھے، تاہم ان کے تمام امیدواروں کو شکست کا

سامنا کرنا پڑ ا ۔ علا وہ ازیں اس بار لوک سبھا کیلئے 2014 کے مقابلے بھی کم

مسلمان امیدوار منتخب ہوئے ، تاہم خیال کیا جا رہا ہے حتمی اعلانات تک مسلمان

امیدواروں کی تعداد میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے،اس بار لوک سبھا کیلئے زیادہ

سے زیادہ 25 مسلمان امیدواروں کے کامیاب ہونے کا امکا ن ہے، تاہم اب تک

22 مسلمان امیدواروں کی غیر حتمی تصدیق کی جا چکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا

ہے لوک سبھا میں مسلمانوں کی نمائندگی ان کی آبادی کے تناسب سے کم ہے،

بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 14 فیصد سے زائد ہے اور لوک سبھا

میں ان کی نمائندگی آ با د ی کے تناسب کے حوالے سے بھی 5 فیصد کم ہے۔بی

جے پی نے مغربی بنگال میں 2 مسلمان امیدواروں اور وفاقی علاقے لکشادیپ

میں ایک امیدوار جبکہ مقبوضہ و کشمیر میں 3 مسلمان امیدواروں کو ٹکٹ دیے

تھے اور ان جن حلقوں سے ان امیدواروں کو کھڑا کیا گیا تھا ان میں مسلمانوں کی

آبادی ہندوؤں سے زیادہ ہے، تاہم اس کے باوجود مسلمانوں کو شکست کا سامنا

رہا۔انتخابات میں کامیاب ہونیوالے 22 مسلما ن ارکان میں سے صرف 2 خواتین

ہیں اور دونوں خواتین ریاست مغربی بنگال سے کامیاب ہوئی ہیں جن میں ایک

ماڈل و اداکارہ نصرت جہاں روحی اوردوسری ساجدہ احمد شامل ہیں اور دونوں

خواتین آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی ٹکٹ سے میدان میں اتریں

تھیں۔ریاست ہریانہ کے حلقے حیدرآباد سے مسلمان رہنما اسدالدین اویسی مسلسل

چوتھی بار لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں، ان کے علاوہ مقبوضہ و کشمیر

سے فاروق عبداللہ بھی منتخب ہوئے ہیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں