ورلڈ کپ کے لیے 500 رنز کا اسکور کارڈ تیار

Spread the love

اس سے قبل آفیشل میچز کے لیے اسکور کارڈ میں زیادہ سے زیادہ 400 رنز کی حد شامل ہوتی تھی

لندن(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کے دوران ہائی اسکورنگ میچز ہونے کا امکان ہے اور اسی کو مدنظر

رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے لیے پہلی مرتبہ 500 رنز والا اسکور کارڈ تیار کر لیا گیا۔انگلینڈ میں شیڈول عالمی

کپ کے باقاعدہ آغاز میں اب صرف ایک ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے اور کل سے ایونٹ کے وارم اپ میچز کا

بھی آغاز ہو رہا ہے۔حال ہی میں پاکستان اور انگلینڈ کے دوران ہونے والی حالیہ سیریز کے دوران تمام میچز

ہائی اسکورنگ ثابت ہوئے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران بھی ایسی ہی وکٹیں

تیار کی جائیں گی اور اکثر میچوں میں بڑا مجموعہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ورلڈ کپ 2019 کے دوران ہائی

اسکورنگ میچز ہونے کے امکان کے پیش نظر پہلی مرتبہ 500 رنز والا اسکور کارڈ تیار کر لیا گیا۔ اس سے

قبل جب بھی آفیشل میچز کے لیے اسکور کارڈ تیار کیا جاتا تھا تو اسکور کارڈ میں زیادہ سے زیادہ 400 رنز

کی حد شامل ہوتی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کا

سب سے بڑا مجموعہ اسکور کرتے ہوئے 481 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا تھا۔

Leave a Reply