ورلڈ کپ میں ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے، سرفراز

Spread the love

دو سال پہلے انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتی ، ایک اور معرکہ سر کر نے آئے ہیں،قومی کپتان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ

کسی بھی طرح آسان ٹورنامنٹ نہیں ہے لیکن انگلش کنڈیشنز ہمارے فاسٹ بولروں کو مدد دیتی ہیں، اگر مجھے

کسی بھی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں رکھنے کا آپشن ملے تو میں انگلش وکٹ کیپر جوز بٹلر کو اپنی ٹیم میں لینا

پسند کروں گا۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا ورلڈ کپ کا ریکارڈ بہت اچھا ہے 1992 میں ہم نے ورلڈ کپ

جیتا تھا۔دو سال پہلے انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتی اس بار ایک اور معرکہ سر کر نے آئے ہیں۔

Leave a Reply