نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی

Spread the love

جیکب آباد(فلم رپورٹر) ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی

نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود

قصبہ مدد پور میں ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل

خان کھوسہ نے خود کو کمرے میں بند کرکے خود پر ائیر گن کا فائر کرکے

خودکشی کرلی ہے،واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر کمرے کا

دروازہ توڑ کر لاش کو نکالا اور لاش کو سول اسپتال پہنچایا جہاں لاش پوسٹ

مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی، حدود کی پولیس کے مطابق سہیل خان

کھوسہ نے جائداد کے تنازعے پر خود کشی کی ہے خودکشی کے متعلق مزید

تحقیقات کررہے ہیں ۔



Please follow and like us:

Leave a Reply