136

یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے لیٹر اضافے کا امکان

Spread the love

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

اضافے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 9

روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50

پیسے اضافہ متوقع ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے

85 پیسے اضافے کا امکان ہے ، ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کا تیل بھی

12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں

اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائیگی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں