270

سانحہ داتا دربار, سہولت کار 20روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

Spread the love

لاہور ( کرائم رپورٹر) سانحہ داتا دربار کے خود کش بمبار کے گرفتار سہولت

کار کو 20روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ۔سانحہ داتا

دربار کے حوالہ سے کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی کی

خصوصی عدالت میں ہوئی۔ خود کش بمبار کے گرفتار سہولت کار محسن خان کو

عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 20روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی

حکام کے حوالہ کر دیا۔ دوران سماعت سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے عدالت کو

بتایا گیا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے اور بارودی مواد برآمد کرنا ہے لہذا ملزم کا

60روزہ ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے ملزم محسن خان کو 20 روزہ جسمانی

ریمانڈ پر سی ٹی ڈی حکام کے حوالہ کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش کے

حوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں