ضلعی انتظامیہ نے سلنڈر استعمال کر نے پر منیجرز و مالکان کو گرفتار کرلیا

Spread the love

پشاور(صباح نیوز)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے ریسٹورنٹس اور تندوروں میں سی این جی

سلنڈر استعمال کر نے پر منیجرزومالکان کو گرفتار کر تے ہوئے سلنڈروں کو ضبط کر لیا۔تفصیلات کے مطابق

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سی این جی سلنڈرز کے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں میں استعمال پر پابند ی

عائد کی ہوئی ہے اورخلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس

حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان نے محکمہ

حقوق صارفین تحفظ کے افسران کے ہمراہ ورسک روڈ پر مختلف ریسٹورنٹس ، تندوروں اور دیگر دکانوں کا

معائنہ کیا۔انھوں نے دکانوں میں سی این جی سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرنے پر 12 افراد کو گرفتار کرتے

ہوئے سلنڈروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمدعلی اصغر نے تمام سی این جی فلنگ

سٹیشن مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فلنگ سٹیشن میں کھلے سی این جی سلنڈر میں سی این جی نہ بھریں

جبکہ انھوں نے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں

سے فورا سی این جی سلنڈر ہٹا دیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Please follow and like us:

Leave a Reply