132

اب کی بار پھر مودی سرکار: پوزیشن مضبوط

Spread the love

حکومت بنانے کیلئے 272 نشستیں درکار،بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس نے 322 نشستیں حاصل کیں

انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس نے 110 جبکہ دیگر جماعتوں نے بھی 110نشستیں حاصل کیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7مراحل میں ہونے والے ووٹوں

کی گنتی مکمل ہوگئی ،نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادی دوسری مدت کے لیے

حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے ووٹوں کی

گنتی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس نے 322

نشستیں حاصل کیں۔حکمراں جماعت کے مخالف انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس نے

110 نشستیں حاصل کیں جبکہ دیگر جماعتوں نے بھی 110 نشستیں حاصل کیں۔حکومت بنانے کے لیے کسی

بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بے جے پی اتحاد نے مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں حاصل

کرلیں۔یاد رہے کہ 2014 میں حکومت بنانے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 336

نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو 60 نشستیں ملی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں