144

فرشتہ قتل کیس:نفرت پھیلانے پر پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج

Spread the love

شہزاد ٹائون پولیس سٹیشن میں محمد ذیشان نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا

گلالئی اسماعیل پشتونوں کو جان بوجھ کر پاکستانیوں اور فوج کیخلاف اکسا رہی ہیں،درخواست

اسلام آبا د (صباح نیوز)فرشتہ قتل معاملے میں نفرت پھیلانے پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کی رہنما

گلالئی اسماعیل کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے شہزاد ٹائون

پولیس اسٹیشن میں محمد ذیشان نامی شہری کی درخواست پر گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس

میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گلالئی اسماعیل

نے جھوٹے الزامات لگا کر واقعہ کا رخ حکومت پاکستان کی جانب موڑ دیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ایسے

الفاظ استعمال کیے کہ پشتون بھائیوں کے دل میں ملک اور دیگر اقوام کے خلاف نفرت پیدا ہو۔ ویڈیو سے

صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ پشتونوں کو جان بوجھ کر پاکستانیوں اور فوج کے خلاف اکسا رہی ہیں۔ ویڈیو بیان

سے پاکستان کے شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں