131

پاکستان اور روس کاخلامیں ہتھیاروں کی تنصیب میں پہل نہ کرنے پر اتفاق

Spread the love

بشکیک(انٹرنیشنل ڈیسک ) پاکستان اور روس نے خلائی سرگرمیوں سے متعلق

مشترکہ اعلامیہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے خلامیں ہونیوالی سر گر میا ں

ریاستوں کی سماجی، معاشی، سائنسی و ٹیکنالوجی کی ترقی کا اہم ذریعہ ہیں،

خلامیں اسلحہ کی دوڑ بشمول ہتھیاروں کی تنصیب واستعما ل سے بچا ئوکا عالمی

معاہدہ بین الاقوامی برادری کی ترجیح ہے،خلامیں کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی

تنصیب میں پہل نہیں کرینگے ، اور ہر ممکنہ کوشش کریں گے خلافوجی تصادم

کا میدان نہ بنے اور خلائی سرگرمیوں میں سلامتی کو یقینی بنایاجائے۔ تفصیلات

کے مطابق یہ اعلامیہ روسی فیڈریشن نے پا کستا ن اور روس کے وزرائے

خارجہ کے دستخطوں کیساتھ بشکیک میں جاری کیا،مشترکہ اعلامیہ میں کہا

گیاہے خلامیں ہونیوالی سرگرمیوں کا عالمی و علاقائی سلامتی برقرار رکھنے میں

بھی کردارہے۔ہم یقین رکھتے ہیں خلاکو عالمی قانون کے مطابق معا شی ، سائنسی

یا ٹیکنالوجی میں ان کی ترقی سے قطع نظر اقوام کی بہتری کیلئے استعمال کرنا

چاہے۔اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 2میں درج عہد کا اعادہ کرتے ہیں خلامیں

سر گر میوں سمیت طاقت کے استعمال سے عالمی تعلقات سے احتراز برتا جائے

اور اس تصور پر کاربند ہوں کہ ریا ستیں سختی سے اس پالیسی پر عمل پیر ا

ہونگی۔روسی فیڈریشن اور اسلامی جمہوریہ پاکستان خلامیں موجود اقوام پر زور

دیتے ہیں کہ وہ ان کی مثال کو اپنائیں ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں