قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی آمد، ڈیسک بجا کر استقبال کیا گیا۔ای سی ایل کے ناموں پر گرما گرم بحث

Spread the love
شاہ محمود قریشی وفاقی وزیر خارجہ

اسلام آباد میں میں جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بھی دونوں رہنماوں کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا، جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں سپریم کورٹ نے ان رہنماوں کا نام نکالنے کے لیے زبانی کہا ہے ہم تحریری فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جس پر نوید قمر نے کہا کہ حکومت نےانتقامی کارروائی کے لیے اپوزیشن رہنماوں کے نام ای سی ایل ڈالے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار نہیں کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا بھی احترام کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن دھوپ اور چھاوں کی طرح ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply