105

طلال چوہدری کے فردوس عاشق بارے بیان، سوشل میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا

Spread the love

سوشل میڈیا پر درگت بنانے کے بعد طلال چوہدری نے معذرت کر لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے

بارے میں نامناسب ریمارکس پر عوام نے سوشل میڈیا پر درگت بنا دی۔مہذب رویے سیاسی جماعتوں کی اساس

ہوتے ہیں تاہم کسی بڑی جماعت کی نمائندگی کرنے والے ارکان کی جانب سے اپنے سیاسی حریف کے بارے

غیر مہذب الفاظ کسی صورت لائق تحسین نہیں۔طلال چودھری کے ان ریمارکس کو اپنوں نے بھی پذیرائی نہ

بخشی، احسن اقبال نے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بارے نا مناسب الفاظ کسی

صورت قابل قبول نہیں۔عوام نے طلال چودھری کی سوشل میڈیا پر درگت بنانا شروع کی تو بیان پر معذرت کر

لی۔ اب ٹوئٹ کی بیساکھیوں کا سہارا لے کر کہتے پھر رہے ہیں کہ مری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی،

میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز طلال چوہدری

نے صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کی صورت ایسی ہی ہے جیسے فردوس باجی

کا منہ دھلانے پر نیچے سے جو فردوس خان کی شکل نکلے گی اس طرح کی تبدیلی آئی ہے۔ یہ ویڈیو فیس بک

اور ٹوئیٹر پر وائرل ہوئی جس کے نتیجے میں طلال چوہدری اب معافی مانگتے پھر رہے ہیں۔ ان کی معافی کو

بھی سوشل میڈیا پر معافی نہیں دی گئی اور کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئی ان کے گھر کی خواتین کے بارے میں

اس طرح کی رائے دے اور وہی معافی کے جملے کہے جو انہوں نے کہے ہیں تو کیا یہ کافی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں