ایرانی صدر کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار

Spread the love

امریکا کا کوئی بھی اقدام ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے گا،حسن روحانی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا۔حسن

روحانی نے کہا کہ کسی دھمکی کے سامنے نہیں جھکیں گے،موجودہ حالات مذاکرات کے لیے سازگار نہیں

اور ایران کے پاس واحد راستہ مزاحمت ہے۔سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ

امریکہ کا کوئی بھی اقدام ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے گا امریکہ دھمکیاں دے کر خود

افسوس کررہا ہے اسی لیے امریکی صدر کو کہنا پڑا کہ امریکہ جنگ نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ بار بار بیانات

بدلنے کی وجہ ہماری طاقت ور قوم ہے، جسے بہادری اور اتحاد پر فخر ہے ، سیاسی نابالغ خام خیالی میں مبتلا

ہیں کہ وہ ایران کے عظمت و وقار کو کچل سکیں گے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply