جنوبی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید

Spread the love

سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری

نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ کے پی آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقہ گوپال پورہ میں

بدھ کے روز بھارتی فوج نام نہاد آپریشن کے دوران علاقہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی اس

دوران دو بے گناہ نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ۔شہید نوجوانوں کی شناخت زاہد احمد متو اور

عرفان حمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق زاہد احمد متو اور عرفان احمد کا تعلق حزب المجاہدین

سے تھا۔قابض انتظامیہ نے علاقہ میں آپریشن کے دوران انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر معطل کر دیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد شہریوں نے فورسز کی پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے

Leave a Reply