سانحہ کرائسٹ چرچ ،ملزم ٹیرینٹ پر دہشتگردی کی دفعات عائد

Spread the love

کرائسٹ چرچ ( مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ کرائسٹ

چرچ کی دو مساجد پر حملہ کرنے والے آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ پر دہشت

گردی میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ یہ الزام ملک میں انسداد

دہشت گری سے متعلق قانون سازی کے بعد عائد کیا گیا۔ ٹیرینٹ نے رواں برس

مارچ میں کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے اکاون

نمازیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ملزم پر اب تک اکاون افراد کے قتل اور چالیس افراد

کو قتل کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔ ملزم کے خلاف

مقدمے کی سماعت جون میں ہو گی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply