بلٹ پروف گاڑیاں سکینڈل،نیب کو جیل میں نوازشریف سے تفتیش کی اجازت

Spread the love

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے 33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف

گاڑیوں کی خریداری پر نیب کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کی اجازت

دے دی۔نیب کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں

پوچھ گچھ کرے گی۔اس معاملے پر نیب کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس 2016 کے

مہمانوں کیلئے جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں بغیرڈیوٹی خریدی گئیں،بلٹ

پروف گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال پرنوازشریف کے خلاف نیب انکوائری

جاری ہے۔نیب کے مطابق 34 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں نوازشریف

نے اپنے قافلے میں شامل کرلیں، بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نواز نے

ذاتی طور پراستعمال کیں۔



Leave a Reply