خیبرپختونخوا حکومت کا 33 ویں نیشنل گیمز رواں سال منعقد ہوں گی

Spread the love

33 ویں نیشنل گیمز میں ملک بھر سے لگ بھگ دس ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے، صوبائی وزیر کھیل عاطف خان

پشاور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل وسیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ 33 ویں نیشنل گیمز رواں سال

21اکتوبر سے شروع ہو ں گے اوراس مقصد کے لیے17 کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے۔صوبائی وزیر کھیل

عاطف خان نے کہا کہ 33ویں نیشنل گیمز میں ملک بھر سے لگ بھگ دس ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں

نے کہا کہ کوشش ہے بھارت اور افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے بھی کھلاڑیوں کی شرکت کی

دعوت دیں۔صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے حالات

پرامن اور لوگ کھیلوں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔عاطف خان کے مطابق نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی

تقریب میں وزیراعظم اور صدر پاکستان شریک ہونگے۔یادرہے رواں سال اپریل کے پہلے ہفتے میں بہترویں

پنجاب گیمز 2019 میں 30 مختلف کھیلوں کے ایک سو اٹھاون مقابلے ہوئے۔ ان مقابلوں میں مردوں کی

اکیس،خواتین کی سات اور اسپیشل چلڈرن کی دو گیمز بھی شامل تھیں۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی

نے گیمز کو نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے یہ نوید بھی سنائی ہے کہبہترین کارکردگی دکھانے والے

پلئیرز کو اولمپکس میں شمولیت کا موقع بھی دیا جائے گا۔پنجاب گیمز تین سے چھ اپریل تک لاہور میں منعقد

ہوئیں۔ پنجاب گیمز میں پچاس سے زائد خواجہ سرا بھی تین مختلف کٹیگریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل

آئے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply