121

گھوٹکی:وفاقی وزیر سردار علی محمد خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

Spread the love

طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے

سردار علی محمد خان 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیر اعلی رہے

گھوٹکی(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکو ٹکس کنٹرول سردار علی محمد خان حرکت قلب بند ہونے

کے باعث انتقال کر گئے ، وفاقی وزیر کے انتقال کی خاندانی ذرائع کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے۔

طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ سردار علی محمد خان کا انتقال

حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔سردار علی محمد خان کی میت ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دی گئی۔وفاقی

وزیر کے انتقال کے باعث گھوٹکی کے مختلف علاقے بندہونا شروع ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ سردار علی محمد

خان 2002 سے 2004 تک مشرف کے دور حکومت میں سندھ کے وزیراعلیٰ بھی ر ہے ہیں اور وفاقی وزیر

بھی رہ چکے ہیں۔2018 کے الیکشن میں سردار علی محمد خان نے آزاد حیثیت سے حصہ لیا اور کامیابی کے

بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ یاد رہےکہ گذشتہ ماہ کراچی ڈیفنس میں ان کے گھر پر

ڈکیتی ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ڈاکووں نے ان کے سر پر بندوق کے بٹ مارے جس سے وہ زخمی

ہوئے اور اس واردات کے ملزم ابھی تک پکڑے نہیں گئے اور اس واردات کو سیاسی اورعوامی حلقوں میں

جھوٹ قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں