21 مئی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

2003ء شمالی الجزائر میں زلزلے سے دوہزار سے زائدافراد ہلاک ہوئے

1904ء فرانس میں فٹ بال کی بین الاقومی تنظیم انٹرنیشنل فٹ بال ایسوی ایشن (فیفا) کا قیام عمل میں آیا

ولادت

1860ء ویلم ائینتھون ایک ڈچ معالج و ماہر فعلیات تھے جنھوں نے طب و فعلیات کا نوبل انعام 1924 میں جیتا تھا۔ ان کا انتقال 29 ستمبر 1927ء کو ہوا۔

1921ء آندرے سخاروف(1921ء – 1989ء) روس کے ایک نیوکلیر سائنس دان،او رانسانی حقوق کے کارکن تھے۔ ان کی امن کی خدمات کودیکھ کر1975ء میں انھیں نوبل امن انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ 14 دسمبر 1989ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔

1934ء بنغت آئی سیمیولسن ایک سویڈش ماہر حیاتیاتی کیمیاء ہیں جنھوں نے 1982ء کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔

1936ء گنٹر بلوبل ایک جرمن حیاتیات دان تھا جنھوں نے 1999ء کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ ان کا انتقال 18 فروری 2018 کو ہوا۔

1952ء مسٹر ٹی، امریکی اداکار و پہلوان

1970ء فیاض الحسن چوہان، ایک پاکستانی سیاست دان جو 27 اگست 2018ء سے پنجاب صوبائی اسمبلی میں وزیر برائے اطلاعات و ثقافت بنے۔ فیاض الحسن چوہان مخالفین کے لیے ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے لیے بہت معروف رہے ہیں۔ ان کو ہندو مذہب کے بارے غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے پر وزارت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کے سات ماہ کی وزارت کے دوران کوئی بھی ان سے خوش نہیں رہا مخالفوں کے علاوہ سٹیج کے خواتین اداکاروں کے بارے میں بھی انہوں نے بہت غیر معقول زبان استعمال کی جس پر ایک حلقہ نے اس پر احتجاج کیا۔

1972ء مشہور پاکستانی صحافی شفیع اللہ میمن کا یوم پیدائش

1986ء مشہور پاکستانی صحافی وقار محمد خان کا یوم پیدائش

وفات

1840ء شیخ احمد یمنی شروانی عالم، فقیہ اور مصنف تھے۔ شیخ احمد شروانی مصنفین درسِ نظامی میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی پیدائش کا سال 1786ء بیان کیا گیا ہے۔

1964ء جیمز فرانک ایک جرمنی کے طبیعیات دان اورنوبل انعام برائے طبیعیات نوبل انعام جیتنے والے سائنس دان تھے انھوں نے یہ انعام 1925ء میں گستاف لوڈوگ ہرٹزکے ساتھ مشترکہ جیتا جس کی وجہ الیکٹرون کی ایٹم پر ڈالے جانے والے اثرات کی دریافت تھیں۔ وہ 26 اگست 1882ء کو پیدا ہوئے۔

1991ء راجیو گاندھی بھارت کے پانچویں وزیر اعظم تھے۔ وہ جواہر لعل نہرو کے نواسے اور اندرا گاندھی کے بیٹے تھے۔ 21 مئی 1991ء سری پیرومبدور( تامل ناڈو) میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران میں بم دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ راجیو گاندھی 20 اگست، 1944ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔

1991ء سیف زلفی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور ادبی جریدے گل فشاں کے مدیر تھے۔ وہ 31 مئی، 1935ء کو پیدا ہوئے۔

تعطیلات و تہوار

مذاکرات اور ترقی کے لیے ثقافتوں کی منتقلی کا عالمی دن

Please follow and like us:

Leave a Reply