کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر ایکسچینج کمپنیوں کی
بندش کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ترجمان سٹیٹ بینک کی
جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایکسچینج کمپنیوں کو ختم
کرنے اور اور ڈالر صرف بینکوں سے ملنے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں،ایسی
باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔