ڈولفن فورس کیلئے مہنگی موٹر سائیکلوں کی خریداری،شہباز شریف کیخلاف نیب انکوائری شروع

Spread the love

لاہور (صباح نیوز) نیب لاہور آفس نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق

ویزاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خلاف مبینہ طور پر ڈولفن فورس

کے لئے مہنگی موٹر سائیکلیں خریدنے کے معاملہ کی انکوائری شروع کر دی

ہے اور اس حوالہ سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ شہباز شریف نے منصوبہ

کی منظوری دی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2015میں ڈولفن فورس کی ایک

موٹر سائیکل 17لاکھ ، 80ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔ڈولفن فورس کے لئے

امپورٹڈ موٹر سائیکلیں خریدی گئی تھیں۔شکائت موصول ہونے پر نیب لاہور کے

ریجنل بورڈ نے معاملہ کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ نیب نے ڈولفن

فورس کے لئے موٹر سائیکلوں کی خریداری کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔


ڈولفن کی موٹرسائیکلیں

Leave a Reply