بجلی صارفین کیلئے بری خبر، ایک بار پھر 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے کیونکہ اس کے

نرخوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پیش کر دی ہے۔سینٹرل پاور

پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی

درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نرخوں میں اضافے کی درخواست پر 28 مئی کو سماعت

کرے گا۔ خیال رہے کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اپریل 2019ء کے

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply