136

سفارتی تعلقات میں کشیدگی،بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کا اجراء روک دیا

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا اجرا ء

روک دیا ہے جس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات مزید

کشیدہ ہوگئے،سفا رتی ذ را ئع کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزے

کا اجرا روک دیا، پاکستانی شہریوں کو پچھلے 7 روز سے ویزے جاری نہیں

کیے جا رہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن

کا ویزا سیکشن7دن سے بند ہے،بنگلہ دیش نے فیصلہ اپنے سفارتکار اقبال حسین

کو ویزا کے عدم اجرا پر کیا۔ اقبال حسین، بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں پریس اور

ویزا قونصلر تھے،ذرائع نے بتا یا ہے کہ اقبال حسین نے جنوری میں ویزا میں

توسیع کی درخواست دی تھی،وزارت داخلہ نے 4ماہ گزرنے پر بھی اقبال حسین

کو ویزا میں توسیع نہیں دی، محمد اقبال حسین ویزا توسیع کے انتظار میں ملازمت

سے سبکدوش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اقبال حسین کی بیٹی کے ویزا پر بھی

توسیع نہیں دی گئی، بنگلہ دیشی پریس قونصلر بیٹی کے ہمراہ تاحال وطن واپسی

کے منتظر ہیں۔ ڈھاکہ میں پاکستانی ناظم الامور کی بھی اس معاملے پر طلبی کی

گئی تھی۔بنگلہ دیشی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ہمارے سفارتکار کی جلد

واپسی یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں