ورلڈ کپ،ٹیم کا اعلان،وہاب،عامر،آصف اور شاداب کی واپسی

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ کپ 2019 کی جنگ ، شاہینوں کے 15رکنی

دستے کا اعلان کردیا گیا ، محمد عامر ، وہاب ریاض ، آصف علی، شاداب شامل

، عابد علی ، جنید خان، فہیم اشرف ، یاسر شاہ کو ٹیم سے آئوٹ کرکے ورلڈ کپ

کے محاذ سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس

کے دوران ورلڈ کپ 2019 کے سکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے 15

رکنی قومی کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔ انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان

کو بھی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے شاداب کو سو

فیصد کلیئر قرار دے دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔انہوں نے کہا

کہ جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ورلڈ کپ سکواڈ سے ہٹا کر بائولنگ

لائن میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض ریورس سوئنگ

کرنا جانتے ہیں جبکہ عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے فاسٹ بالنگ کے

شعبہ میں بہتری آئے گی۔چیف سیلیکٹر نے کہا کہ تجربہ کار عامر اور وہاب

ریاض کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ فاسٹ بائولرز کی ایک روزہ سیریز میں

کارکردگی کے بعد کیا گیا جبکہ عابد علی کو ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک مشکل

فیصلہ تھا لیکن فخر زمان اور امام الحق مکمل طور پر فارم میں ہیں جبکہ آصف

علی کو عابد علی پر ان کی پاور ہٹنگ کی وجہ سے فوقیت دی گئی۔انہوں نے کہا

کہ آصف علی کی بیٹی کے انتقال کی وجہ سے انہیں امریکہ یا پاکستان جانے کی

اجازت ہو گی تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ وہ وارم اپ میچز سے قبل واپس آجائیں۔

رلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان و کٹ کیپر)،فخر زمان،امام

الحق،بابر اعظم، محمد حفیظ،شعیب ملک،حارث سہیل،آصف علی،شاداب خان

،عماد وسیم، محمد عامر،محمد حسنین،حسن علی اورشاہین شا ہ آفریدی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے 24اور 26مئی کو بنگلہ دیش اور

افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلنا ہیں،افغانستان کیخلاف وارم

اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف 26مئی کو

کارڈف میں وارم اپ میچ ہوگا ۔31مئی کو قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹرینٹ

برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کیخلاف ٹرینٹ برج

میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کیخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ

12جون کو آسٹریلیا کیخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،5واں میچ 16جون کو بھارت کیخلاف

اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائیگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساتھ افریقہ کیخلاف لارڈز میں

ہوگا، 7واں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،8واں

میچ 29جو ن کو افغانستا ن کیخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش

کیخلاف لارڈز میں5 جولائی کو ہوگا۔



Leave a Reply