چین اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں18نئے سفراء تعینات

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینئر سفارتکار

نغمانہ ہاشمی کو چین ، عائشہ عباس خان کو کونسل جنرل نیویارک اور معین الحق

صاحب کو فرانس سے دہلی لگانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم

پاکستان سے طویل مشاورت کے بعد ہمارے خالی سٹیشنوں پر18 اہم تعیناتیاں کی

جا رہی ہیں،امید ہے تمام سفارتکار بہترین سفارتکاری اپنائیں گے اور پاکستان کے

امیج میں بہتری لائیں گے ، خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ

اختیار کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ چین کے

سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ ،

معین الحق کو دہلی تعینات کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان کیلئے ایڈیشنل

سیکرٹری امتیاز احمد، برسلز بلجیم جو یورپین یونین کا مرکز ہے یہاں ظہیر

جنجوعہ کو یورپ کے ساتھ اسٹرٹیجک انہانسمنٹ پلان تعینات کیا جارہا ہے۔

ملائیشیا میں ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے جبکہ جاوید

خٹک پوشکل میں سفیر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کینیا میں ثقلین سیدہ، سنگاپور

کیلئے رخسانہ افضل کو سفیر لگایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیک رپبلک

کیلئے خالد جمالی ، عطاء المنعم شاہد الجیریا میںسفیر ہونگے، سرفراز احمد سپرا

کو سوڈان، تاجکستان میں عمران حیدر کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ

برونائی میں میجر جنرل عبد العزیز طارق اور بوسنیا ہرزگوینا میںمیجر جنرل

محمد خالد راؤ سفیر تعینات ہونگے، خالد مجید کو کونسل جنرل جدہ اور عائشہ

عباس خان کو کونسل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے

کہا کہ ابو ظہبی میں معظم کو بطور سپیشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ لگایا جا رہا

ہے جبکہ ان کی جگہ کویت میں غلام دستگیر متحدہ عرب امارات کے سفیر

ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ماسکو میں قاضی خلیل اللہ نے بہترین کردار ادا کیا ہے

انہیں چھ ماہ کی توسیع دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر

یہ 18تعیناتیاں کی جا رہی ہیں،امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری

اپنائیں گے اور پاکستان کے امیج میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی

کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔قبل ازیںوزیر اعظم عمران خان

سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو

اپنے دورہ کویت اور کویتی قیادت سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ تفصیلات

کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ۔ جس

میں انہوںنے وزیر اعظم کو اپنے دورہ کویت اور کویتی قیادت سے ملاقاتوں کے

بارے میں آگاہ کیا۔



Please follow and like us:

Leave a Reply