قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کرگئی

Spread the love

آصف علی کی صاحبزادی کینسر میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیرعلاج تھی

لاہور(صباح نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی انتقال کر گئی۔

قومی ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے بیمار تھی جسے علاج کے لیے

امریکا منتقل کیا گیا تھا جو وہاں انتقال کرگئی۔میڈیا منیجر کے مطابق آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود

بھی پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہے، دکھ کی اس گھڑی میں ٹیم کے تمام ممبران ان کے ساتھ ہیں

Please follow and like us:

Leave a Reply