عافیہ صدیقی کا کیس بھی بیرون ملک قید پاکستانیوں سے منسلک کریں: سپریم کورٹ

Spread the love

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر 3 ماہ بعد قونصلر ملاقات ہوتی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل

جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے ؟جسٹس عظمت سعید

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے

متعلق مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔ 20 مئی کو سپریم کورٹ

میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل

نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر 3 ماہ بعد قونصلر ملاقات ہوتی ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ

جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے ؟ عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی دیگر

پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہو جائے۔عدالت نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے

منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply