کر پشن کے ذریعے معاشی دہشت گردی کرنیوالے قومی مجر م ہیں۔ گور نر پنجاب

Spread the love

بعض عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

لاہور (صباح نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید اور

تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کی ملاقات کی اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا

ہے کہ کر پشن کے ذریعے معاشی دہشت گردی کرنیوالے قومی مجر م ہیں، بعض عناصر ملک میں اقتصادی

غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انکو ہر صورت ناکام بنائیں گے اور ملک میں

اقتصادی استحکام قائم کر یں گے، وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غریب آدمی پر فوکس کریں گی انکو

زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا، تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیابی کیساتھ

آگے بڑھ رہی ہے۔ سوموار کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران سیاسی، پارٹی سمیت

دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تاجر وں کے وفد

نے بھی ملاقات کی اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت

تجارتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق مسائل سے آگاہ ہے، کاروباری برادری کو سازگار کاروباری ماحول مہیا

کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں کٹھن اقتصادی حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں

لیکن حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے

غیر ضروری اور لگژی اشیا کی درآمد کو روکنا حکومتی پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک

میں مشکل معاشی حالات ضرورہیں مگر اسکے ذمہ دار 70 سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے ہیں

جنہوں نے ملک کو مسائل کے سواکچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو درپیش مسائل حکومت اور تاجر

برادری دونوں کی مربوط کوششوں سے حل کئے جا سکتے ہیں جس کے لیے تاجر برداری کو چاہیے وہ اپنا

کردار ادا کر یں حکومت بھی ملک میں تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ انہوں

نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن صرف عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کے لیے

ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply