کیپٹن صفدر کے ہمراہ پارلیمنٹ آمد پر مریم نواز کو بھرپور پروٹوکول

Spread the love
پارلیمنٹ آمد پر مریم نواز کو سیکیورٹی حصار میں لایا جا رہا ہے

تیری آواز میری آواز مریم نواز مریم نواز، پارلیمنٹ ہاؤس میں مریم نواز کے قریب سیلفیاں بنوانے والوں کا ہجوم لگ گیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر

مریم نواز کی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجودگی کے دوران پارٹی کارکنان بھی پہنچ گئے لیگی کارکنوں نے پارٹی

قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔ مریم نواز کو پارلیمنٹ پہنچنے پر پروٹوکول دیا گیا اور پارلیمنٹ کی

سکیورٹی اہلکار کے حصار میں انہیں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں لایا گیا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی ان کے

ہمراہ تھے۔ تقریباً ایک بجے دوپہر مریم نوازشریف پہلی بار پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب اور کیپٹن (ر) محمد

صفدر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس آئیں جہاں پہلے سے پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کے جوان کھڑے تھے

سکیورٹی اہلکار کے حصار میں مریم نواز کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں لایا گیا۔ پارلیمنٹ

ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے کچھ کارکنان بھی آ گئے تھے اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگانا شروع کر

دیئے گئے کہ تیری آواز میری آواز مریم نواز مریم نواز۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں مریم نواز کے قریب سیلفیاں

بنوانے والوں کا ہجوم لگ گیا تھا ٹی وی چینلز کے لئے موبائل فونز سے فوٹیج بنائی جا رہی تھی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply