لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Spread the love

عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کرے، آرٹیکل 124 اے کے تحت کارروائی کا حکم دے درخواست میں استدعا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے

مقرر کرنے کا کرنے کا حکم دے دیا ،عمران خان کے خلاف متفرق درخواست پر کیس کی سماعت آئندہ ہفتے

میں ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید خان نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے کیس کی

جلد سماعت کے لئے لائرز فائونڈیشن فار جسٹس کی متفرق درخواست پر ابتدائی شنوائی کے بعد وزیراعظم

عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست آئندہ ہفتے میں سماعت ے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار

کیا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے لوگوں کو سول نافرمانی کے لیے اکسایا ہے۔ عمران

خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔ عمران خان پر یہ

الزام بھی عائد کیا گیا کہ انہوں نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے۔

درخواست گزار نے عمران خان پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات

کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔درخواست گزار کی

طرف سے استدعا کی گئی کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کرے اور

آئین کے آرٹیکل 124 اے کے تحت کارروائی کا حکم دے۔ یاد رہے رواں سال 21 جنوری کو اسلام آباد ہائی

کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔عمران خان کے خلاف

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کو چھپایا ہے

جب کہ کیلیفورنیا کی عدالت نے عمران خان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نے درخواست گزار سے استفسار

کیا کہ آپ کا کیس آئین کے کس آرٹیکل کے تحت ہے ؟ کیا آپ نے آرٹیکل 63 ایچ دیکھا ہے جو کہ اخلاقی اقدار

سے متعلق ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply