رنبیر اور عالیہ کی منگنی کی خبر جھوٹی نکلی

Spread the love

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مداح بے چینی سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں، کچھ روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ رنبیر اور عالیہ رواں سال جون میں منگنی کرلیں گے جبکہ جوڑے کا کہنا ہے کہ منگنی کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ تقریبا ڈیڑھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں اور پچھلے کئی ماہ سے ان کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں کچھ روز قبل یہ خبر پھیل گئی تھی کہ رنبیر اور عالیہ نے رواں سال جون میں منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی منگنی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ ایک دوسرے سے شادی کے خواہش مند ہیں لیکن ابھی فلحال وہ اپنے والدکی صحت کو لے کر کافی پریشان ہیں۔ یہ جوڑا رشی کپور کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے اور جیسے ہی وہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے پھر یہ دونوں اپنے رشتے کو اگلے لیول پر لے کر جائیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی رواں سال جون میں منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply