مریم نواز نے موٹروے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کردی

Spread the love

پاکستان کو یہ خوبصورت تحفہ دینے والے کو جیل کی کال کوٹھڑی میں بند کر رکھا ہے! ہے اور کوئی جس کی انتھک محنت اور خدمت کی گواہی پاکستان کا چپہ چپہ دیتا ہو؟ آج ہر چیز وہی ہے مگر ایک نواز شریف کے نا ہونے سے ملک کا یہ حال ہوا پڑا ہے۔

پاکستان کو یہ خوبصورت تحفہ دینے والے کو جیل کی کال کوٹھڑی میں بند کررکھا ہے، مریم نواز کا ٹوئٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے اپوزیشن کی افطار پارٹی میں شرکت کے لئے

اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی

گئی تصویر میں مریم نواز نے کیپشن دیا کہ پاکستان کو یہ خوبصورت تحفہ دینے والے کو جیل کی کال

کوٹھڑی میں بند کررکھا ہے، ہے اور کوئی جس کی انتھک محنت اور خدمت کی گواہی پاکستان کا چپہ چپہ دیتا

ہو۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں قائد مسلم لیگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر چیز وہی ہے مگر ایک نواز

شریف کے نہ ہونے سے ملک کا یہ حال ہوا پڑا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply