اولا د کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا، قمرزمان کائرہ

Spread the love
اسامہ کائرہ کی رسم قل کے موقع پر مبشر لقمان، خواجہ آصف شفقت محمود اور دیگر شرکا دعا میں شریک ہیں

بیٹے تو نہیں لوٹیں گے مگر میڈیا اور دوست احباب نے جو سہارا دیا، ان کا احسان نہیں بھلا سکتا، گفتگو

گجرات (صرف اردو ڈاٹ کام نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی

رسم قل ادا کر دی گئی، رسم قل میں سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولا د کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتاجوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا

مشکل ہے یہ مجھے آج معلوم ہوا اتنے ہی دن وہ ہمارے پاس رہنے کے لیے آئے تھے اسامہ قمر زمان اور

حمزہ بٹ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی جس کو بھلایا نہیں جا سکتا اﷲان کی منزلیں آسان کرے مجھے،

فیملی اور دوست احباب کو صبر عطا فرمائے تین دن سے جو مہمان اور ساتھی آ رہے ہیں میں ان کا بے حد

مشکور ہوں ہمارے بیٹے تو نہیں لوٹیں گے مگر میڈیا نے اور دوست احباب نے جو سہارا دیا ہے میں ان کا

احسان نہیں بھلا سکتا خاص طور پر میڈیا پورے ملک اور پورے شہر کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس دکھ کی گھڑی

میں میرا ساتھ دیا اس غم کی گھڑی میں پورا شہر سوگوار تھا۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان

افتخار محمد چوہدری، قانون دان چودھری اعتزاز احسن، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،مجیب الرحمان

شامی سمیت پاکستان بھر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply