142

رتوڈیرو میں ایڈز کی وبائی صورتحال پر عالمی اداروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Spread the love

کراچی(ہیلتھ رپورٹر) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے تعلقہ رتو ڈیرو میں ایڈز

کی وبائی صورتِحال کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے عالمی ادا ر و ں کو اعتماد

میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایاہے حکومت نے

انسدادِ ایڈز کے عالمی پارٹنرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے،وزیراعظم کے

مشیربرائے صحت ظفر مرزا کی زیرِ صدارت یہ اجلاس 20مئی کو اسلام آباد میں

ہوگا۔اجلاس میں سندھ محکمہ صحت، صوبائی انسدادِ ایڈز پروگرام کے حکام،

سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ، قومی ایڈز پروگرام کے حکام سمیت عالمی ادارہ

صحت(ڈبلیو ایچ او)، یونیسیف، یو این ڈی پی کے نمائندے شریک ہونگے۔ اجلاس

میں ایڈز کی موجودہ صورتحال، اس کے تدارک کیلئے اقدامات اور چیلنجز پر

بریفنگ دی جا ئیگی ،اجلاس میں عالمی اداروں کی مشاورت سے مستقبل کی

حکمتِ عملی بھی طے کی جائیگی اور ایڈز کیسز کے پیش نظر عالمی اداروں کو

ضرور یا ت سے آگاہ کیا جائیگا۔


رتو ڈیرو ایڈز

اپنا تبصرہ بھیجیں