107

بھارتی انتخابات کا آخری مرحلہ، ووٹنگ کل ہوگی

Spread the love

پولنگ کیلئے تمام ضروری تیاریاں مکمل ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی لوک سبھا انتخابات میں آخری اور ساتویں مرحلے کیلئے 59 نشستوں پر 7 ریاستوں میں اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے، پولنگ کے لئے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ بھارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں 59 سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم جمعہ کی شام5 بجے ختم ہوئی۔ساتویں اور آخری مرحلے میں کل 7 ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام خطہ چندی گڑھ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔آخری مرحلے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی بنارس کے حلقے سے میدان میں ہیں، ان کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی کی شالنی یادو سے ہے۔ واضح رہے کہ کل ہونے والی ووٹنگ کے بعد انتخابات کے ساتوں مراحل کااختتام ہوجائے گاجس کیبعد 23مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں