کرونا مریض صحت یاب 133

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تھر کوئلے کے ذخائر اور انکے استعمال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

Spread the love

تھر کول فیلڈمیں دنیا کا ساتواں بڑا کوئلے کا ذخیرہ پایا جاتا ہے، آئندہ دو سو سالوں کے لئے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی بنانے کے کام آ سکتا ہے،وزیراعظم کو بریفنگ

تھر کے کوئلے کو برے کار لانے سے ملکی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی،عمران خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تھر کول فیلڈمیں دنیا کا ساتواں بڑا کوئلے کا ذخیرہ

پایا جاتا ہے جوکہ ایک اندازے کے مطابق آئندہ دو سو سالوں کے لئے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی بنانے کے کام آ

سکتا ہے۔ تھر میں کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر پچاس ارب ٹن تیل اور دو ہزار ٹریلین کیوسک فٹ گیس کے

برابر توانائی کے حامل ہیں،2025 تک پانچ ہزار میگا واٹ بجلی آئندہ پچاس سالوں تک پیدا کی جا سکتی ہے۔

جمعہ کووزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت تھر کوئلے کے ذخائر اور انکے استعمال سے متعلق اعلی

سطحی اجلاس ہوا۔ وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داد، معاون خصوصی برائے پٹرولیم

ندیم بابر، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم افضل چن دیگر شریک ہوئے۔ وزیر اعظم

کو بتایا گیا کہ تھر کول فیلڈمیں دنیا کا ساتواں بڑا کوئلے کا ذخیرہ پایا جاتا ہے جوکہ ایک اندازے کے مطابق

آئندہ دو سو سالوں کے لئے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی بنانے کے کام آ سکتا ہے۔ تھر میں کوئلے کے 175 ارب

ٹن ذخائر پچاس ارب ٹن تیل اور دو ہزار ٹریلین کیوسک فٹ گیس کے برابر توانائی کے حامل ہیں۔ وزیراعظم

کو بتایا گیا کہ تھر کول بلاک ٹو کو برے کار لانے کے پہلے مرحلے پر کام مکمل ہو چکا ہے جب کہ

دوسرے مرحلے میں کام جاری ہے۔ ان مختلف مراحل میں تھر کوئلے کو استعمال کرتے ہوئے بجلی کے

کارخانے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موجود کوئلے کو

برے کارلایا جائے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بلاک ٹو سے 2025 تک پانچ ہزار میگا واٹ بجلی آئندہ پچاس

سالوں تک پیدا کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم کو سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کی جانب سے تھر میں کان کنی

کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو تھر فاونڈیشن کے تحت تعلیم، صحت، تھر کے

مکینوں کو ہنر سکھانے، تھر میں شجر کاری جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی

گئی ۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کوئلہ ملک کا ایک اہم اثاثہ ہے جس کو

ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کو برے کار لانے سے ملکی توانائی کی

ضرورتوں کو پورا کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹرانسپورٹیشن، پانی کی

فراہمی اور بجلی کی ترسیلی لائن کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے معاونت کی

درخواست پر وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت قومی مفاد کے حامل تھر منصوبے کو کامیاب بنانے میں ہر

ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں