کنجوانی: 3 سالہ بچی اغواپولیس کی روایتی ہڈ آرامی والدین کا احتجاج

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)چک 455 گ ب سے تین سالہ ننھی بچی اغواء ہو گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ

گڑھ فتح شاہ کے علاقہ چک 455 گ ب کے رہائشی محمد فاروق نے پریس کلب کنجوانی میں آکر پریس

کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تین سالہ بیٹی خدیجہ بتول گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ جسے 3اغواء

کار موٹر سائیکل پر اغواء کر کے فرار ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ کو بھی اطلاع دی

ہے لیکن 6دن گزر جانے کے بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا متاثرہ شخص نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا

ہے کہ اس کی بچی کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply