18 مئی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1974ء – بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب راجستھان میں پہلا ایٹمی تجربہ کیا۔

1756ء برطانیہ نے فرانس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا

ولادت

1048ء – عمر خیام، فارسی ریاضی دار و ماہر فلکیات اور شاعر (و۔ 1131ء)

1868ء – نکولس ثانی (و۔ 1918)

1872ء – برٹرینڈ رَسَل (پورا نام: برٹرینڈ آرتھر ولیمز رسل، انگریزی ایک معروف محقق، مورّخ، سائنسدان، ماہر ریاضیات، ماہر طبیعیات، مدرّس، فلسفی، مفکر اور افسانہ نگار تھے۔ 2 فروری 1970ء کو یہ ادیب، دانشور، معلم، مؤرخ، فلسفی اور ماہرِ منطق برطانیہ میں وفات پا گیا۔

1901ءونسنٹ ڈیو وگنیوڈ (مئی 18, 1901 – دسمبر 11, 1978) ایک امریکی کیمیاء دان تھا۔ انھوں نے سائیلکلک پیپٹائڈ اوکسیٹوسن کے ساخت کو پہچاننے ،اس کی علیحدگی اور تیاری پر کام کیا اس کے صلے میں انھیں 1955 میں نوبیل انعام دیا گیا۔ ان کا انتقال 11 دسمبر 1978ء کو ہوا۔

1933ء – ایچ ڈی دیوے گوڑا، بھارتی کاشت کار اور سیاست دان، 11 ویں وزیراعظم بھارت

1951ء بن فرنگا، ایک ولندیزی نامیاتی کیمیاء دان ہیں جنھوں نے سال 2016 کا نوبل انعام برائے کیمیاء وصول کیا۔

1920ء پوپ جان پال دوم پیدائشی نام کیرول جوزف وجتیلا 1978ء سے 2005ء تک ایک پوپ تھے۔ ان کو کچھ کتھولکوں نے مقدس جان پال عظیم کہا ہے۔ 16 اکتوبر 1978ء سے اپنی وفات 2 اپریل 2005 تک پوپ رہے۔

1922ء ڈاکٹر وزیر آغا، اردو کے مشہور نقاد شاعر انشائیہ نگار۔ ڈاکٹر وزیر آغا کی پیدائش سرگودھا میں ہوئی اور انہوں نے 1943ء میں گورنمنٹ کالج لاہو ر سے معاشیات میں ایم اے کیا تھا۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری انہوں نے جامعہ پنجاب سے 1956ء میں حاصل کی۔ اپنی ادبی صحافت کا آغاز انہوں نے ادبی دنیا لاہو ر کے جوائنٹ ایڈیٹیر کی حیثیت سے 1960ء میں کیا تھا پھر انہوں نے لاہور سے اپنا سہ ماہی رسالہ اوراق 1965ء میں شائع کرنا شروع کیا۔ جو 2003ء تک باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا اور ان برسوں میں اس رسالے نے تو تین ادبی نسلوں کی آبیاری کی اوراق نے مضامین نو کے انبار لگا دیے۔ صحافتی مصروفیات کے علاوہ وزیرآغا کا اپنا ادبی سفر بھی جاری رہا۔ ان کے اب تک 10شعری مجموعے،انشائیوں کے چھ مجموعے اور 15تنقیدی مضامین کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی شعری تخلیقات کی کلیات ’چہک اٹھی لفظوں کی چھاگل‘ بھی چھپ چکی ہے۔ ان کا انتقال 8 ستمبر2010 کو ہوا۔

1939ء پیٹر گرون برک جرمنی کے ایک نوبیل انعام یافتہ طبیعیات دان تھے جنھیں 2007 میں یہ انعام بہت بڑے مقناطیسی مزاحمت کو دریافت کرنے پر فرانسیسی سانئنس دان البرٹ فرٹ کے ہمراہ ملا۔ ان کا انتقال 7 اپریل 2018ء کو ہوا۔

1980ء علی ظفر، ایک پاکستانی موسیقار، گلوکار، پینٹر، ڈائریکٹر اور فلم اداکار ہیں۔ انہوں نے پاکستانی اداکارہ اور ڈائریکٹر ثمینہ پیرزادہ کی طرف سے ہدایت کردہ فلم شرارت میں گیت جگنوئوں سے بھر لو آنچل کے ساتھ اپنے گانے کے کیریئر کا آغاز کیا۔

وفات

1393ء ابن رجب حنبلی، فقہ حنبلی کے عالم، مفسر قرآن اورمحدث تھے۔

1793ء تیمور شاہ درانی، ابدالی سلطنتِ ابدالیہ کے دوسرے حکمران تھے۔ انہوں نے 16 اکتوبر 1772ء سے اپنی وفات 18 مئی 1793ء تک حکومت کی۔ وہ احمد شاہ ابدالی کے دوسرے اور بڑے فرزند تھے۔

1973ء چودھری خلیق الزماں برطانوی ہند میں ایک مسلم سیاست دان تھے جنہوں نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ 25 دسمبر 1889ء کو پیدا ہوئے۔

1922ء چارلس لیوس الفونسے لاورن ای فرانسیسی طبیب تھے جنھوں نے 1907 کا نوبل انعام برائے طب وصول کیا جس کی وجہ انکی جانب سے نقصان دہ جرثوموں کو دریافت کرنا تھا۔ وہ 18 جو 1845ء کو پیدا ہوئے۔

1995ء – الزبتھ مانٹگومیری، امریکی اداکارہ (و۔ 1933)

1998ء –عبید اللہ علیم 12 جون 1939ء کو بھوپال ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ 1952ء میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان آ گئے۔ 1969ء میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ پھر پاکستان ٹیلی ویژن میں بطور پروڈیوسر ملازمت اختیار کی مگر حکام بالا سے اختلافات کی وجہ سے 1978ء میں انہوں نے اس ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ عبید اللہ علیم کا شمار موجودہ دور کے غزل کے بہترین شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ “چاند چہرہ ستارہ آنکھیں” 1978ء میں شائع ہوا جس پر انہیں آدمجی ادبی انعام بھی ملا۔ اس کے علاوہ ان کے شعری مجموعوں میں “ویران سرائے کا دیا” اور “نگارِ صبح کی امید” شامل ہیں۔ ان تینوں مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ان کی کلیات ’’یہ زندگی ہے ہماری‘‘ کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔ ان کی دو نثری تصانیف “کھلی ہوئی ایک سچائی” اور “میں جو بولا” کے نام سے شائع ہو چکی ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق مرزائیت سے تھا۔ 18 مئی 1998ء کو عبید اللہ علیم کراچی پاکستان میں وفات پا گئے اور کراچی میں اسٹیل مل کے نزدیک رزاق آباد میں باغ احمد نامی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

2001ء محمد سلیم قادری، پاکستانی سیاسی جماعت سنی تحریک کے بانی

2007ء – پیری گلز ڈی جینز، فرانسیسی طبیعیات دان اور اکیڈمک، نوبل انعام) یافتہ (پ۔ 1932)

تعطیلات و تہوار

عجائب خانوں کا عالمی دن

Please follow and like us:

Leave a Reply