عوام کے خون پسینے کی کمائی بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا،عثمان بزدار

Spread the love

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن

کے ناسور نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا اور 70 برس کے دوران کرپٹ

عناصر نے لوٹ مار کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ ماضی میں

ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی دولت کو بے دردی سے ضائع کیا گیا،جنہوں

نے عوام کی خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹا ہے انہیں حساب دینا ہو

گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ عثمان

بزدار نے کہا کہ نمائشی منصوبوں اور بلند و بانگ دعوؤں کی سیاست پر یقین

نہیں رکھتے۔ لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں اور

انہیں نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے، پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔ شعبدہ بازوں نے

نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا۔ ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے

چن چن کر صاف کررہے ہیںاور تبدیلی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔انہوں

نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی

پالیسی اپنائی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو شفاف

قیادت ملی ہے، تحریک انصاف کی شفاف اور ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لے

کر جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو عوام الیکشن

میں مسترد کر چکے ہیں اور یہ عناصر عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ انہوں

نے کہا کہ ہم بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں کیونکہ عوام کی خدمت کرنے آئے

ہیں اور یہ مشن جاری و ساری رہے گا۔ دریں ایک اجلاس سے خطاب کرتے

ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم

پرنہیں چھوڑا جاسکتا لہٰذا گندم اورچینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز

کارروائی جاری رہے گی۔عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے

متحرک رہیں۔اجلاس میں حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہصوبہ بھر میں چینی

اور گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیااور چینی اور گندم ذخیرہ

کرنیوالوں کے خلاف 12اضلاع میں کارروائی کی گئی۔ 10روز میں کارروائی

کے دوران ذخیرہ کی گئی 1لاکھ60ہزار من چینی اور 25لاکھ من گندم قبضے

میں لے لی گئی۔علاوہ ازیں ایک بیان میںوزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی

فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی وادی کو معصوم کشمیریوں کے خون سے

نہلا دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی

دہشت گردی کے ذریعے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ

سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی

وحشیانہ کارروائیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply